آٹھ سو سالوں میں سب سے زیادہ جنگیں جیتنے والی فوج

گزشتہ 800سالوں میں لڑی جانے والی185جنگوں میں سے 132جیت کر فرانسیسی آرمی دنیا بھر میں بہترین ملٹری ریکارڈ کی حامل ہے۔فرانسیسی افواج فرینچ آرمی، فرینچ نیوی ، فرینچ ائر فورس،فرینچ نیشنل گارڈز اور نیشنل گینڈیمیئرپر مشتمل ہے جس کا سربراہ فرانسیسی صدر ہے صرف صدر ہی نیوکلیئر جنگ کا حکم دے سکتاہے ۔ فرانس دنیا کا دسواں سب سے بڑا دفاعی بجٹ مختص کرنے والا ملک ہے اور اس کی افواج پوری یورپی یونین کے برابر ہے۔ فرانس کا نیوکلیئراسلحہ امریکہ اور روس کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس کی جنگی تاریخ 2000 سالوں پر محیط ہے ۔فرانس نے 1495کے بعد یورپ کی 125میں سے 50 بڑی جنگوں میں حصہ لیا ہے اور 387قبل مسیح سے اب تک 168جنگیں لڑی ہیں جن میں سے 109جیتی49ہاری اور 10نتیجہ خیز نہیں رہیں۔یہ حقائق فرانس کو یورپی تاریخ کی سب سے کامیاب حربی قوت قرار دیتے ہیں۔امریکہ کی برطانیہ سے آزادی میں فرانس نے امریکیوں کی مالی اور جنگی بھرپور مدد کی تھی اور اس کی بری اور بحری افواج اس میں براہِ راست شامل بھی تھیں۔مشہورِ زمانہ فرانسیسی جرنیل نپولین کے تحت فرانس طاقت اور اثرو رسوخ کی اوجِ کمال کو پہنچا۔دوسری جنگِ عظیم میں فرانس جرمنی کے قبضے میں چلا گیا لیکن آخر کارآزاد ہونے میں کامیاب ہو گیا۔1990کے بعد فرانس کا زیادہ تر کردار نیٹو (Nato)کے معاون کے طور پر سامنے آتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں