کائزکو: ترکی میں کھیلا جانیوالا ایک دلچسپ کھیل

کائزکو(Kyz kuu)ترکوں میں ایک کھیل ہے جس کے دوران مرد اوار عورت ایک دوسرے سے گھڑ دوڑ کا مقابلہ کرتے ہیں پہلے مردایک مقررہ مقام پر گھوڑے پر بیٹھ کر انتظار کرتا ہے اور ایک متعین کردہ فاصلے سے ایک نوجوان خاتون گھوڑا سرپٹ دوڑاتی ہوئی مرد کے پاس سے گزرتی ہے اب مرد اس کا تعاقب شروع کرتا ہے اور دونوں ایک مخصوص آخری حد تک دوڑتے جاتے ہیں اس دوران اگر مرد عورت تک پہنچ جائے تو یہ اس کی جیت ہوتی ہے لیکن اگر عورت بچ کر آخری حد تک پہنچنے میں کامیا ب ہو جائے تو وہ پلٹ کر مرد کے پیچھے لپکتی ہے اور اب مرد بچ کرمقامِ آغاز تک واپس پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اس دوران اگر عورت اس کے قریب پہنچ کر اسے چابک رسید کرنے میں کامیاب ہو جائے تو وہ فاتح قرار پاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں