انسانی جلد تیار کرنیوالا تھری ڈی پرنٹر

ماہرینِ حیاتیات کے ایک گروہ نے ایک ایسا ابتدائی سہ جہتی بائیو پرنٹر(3D Bio Printer) تیار کر لیا ہے جو کارآمد انسانی جلد تیار کر نے کا اہل ہے یہ جانوروں کو جلدی تجربات سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ دلا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی تجربہ گاہ میں تیار کردہ جلدکو جل جانے والے مریضوں کی جلد ی پیوندکاری اور مختلف کیمیکلز،کاسمیٹکس اور دوا سازی سے متعلق جانچ اور تجربات کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔یہ انسانی جلد کی قریب قریب ہوبہو نقل ہے۔ویسی ہی بیرونی حفاظت کے لیے ایپی ڈرمس(epidermis) جیسی تہہ، ڈرمس کی طرح کام کرنے والی ایک نسبتاً موٹی تہہ اور کولیجن(Collagen) (جو جلد کو لچک اور طاقت فراہم کرنے والے پروٹین ہیں)پیدا کرنے والے فائبروبلاسٹ خلیوں پر مشتمل تہہ ۔جان فرانسسکونامی ریسرچر کے مطابق حیاتیاتی عناصرکو باہم مربوط کرنے کی سوجھ بوجھ اور ان پر کام کرنے کے حالات و کیفیات تاکہ خلیو ں میں بگاڑ یا خرابی سے بچا جائیاورتیار کردہ جلد کو ٹھیک ٹھیک بٹھا کر لگایا جانا اس سارے عمل میں انتہائی اہم ہے
مریضوں پر استعمال کی جانے والی جلد کی ان کے اپنے ہی خلیات سے تیاری ناگزیر ہے تاکہ ان کا جسم اس کو قبول کر سکے۔
تاہم صنعتی مقاصد جیسے کہ کیمیکلز کی جانچ وغیرہ کے لیے خلیوں کے مجموعے سے وسیع پیمانے پر بھی جلد تیار ہو سکتی ہے
بائیو ڈین گروپ (BioDan Group) نامی بائیو انجینئرنگ کمپنی جو اس تیکنیک کو کمرشلائز کرناچاہتی ہے کے چیف ایکزیکٹو آفیسر ایلفرڈو بریزیککا موقف ہے کہ
بائیو پرنٹنگ کا یہ طریقہ جلد کی معیاری اور خودکار نظام کے تحت تیاری کو ممکن بناتا ہے جو کہ دیگر پیداواریطریقوں سے کہیں سستا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں