فیس بک پرتھری ڈی ٹیکنالوجی کی چوری کا الزام

امریکی کمپنی زینی میکس (ZeniMax)نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک کی تھری ڈی (VR Reality ) ٹیکنالوجی چرائی گئی ہے۔دو سال قبل فیس بک نے اوکیولس نامی کمپنی خرید کر اپنا نیا خود کار حقیقی منظرکشی کرنے والا (Virtual Reality 3D)گیمنگ کنسول لانچ کیا تھا۔یہ ڈیل2 بلین ڈالر میں ہوئی تھی۔زینی میکس کمپنی کادعویٰ ہے کہ یہ ساری کاروائی ان کے ایک سابقہ ملازم ،جان کارمیک کی طرف سے کی گئی ہے۔ جنہوں نے کمپنی کے راز اوکیولس کودے کر (VR Reality) ٹیکنالوجی منتقل کی۔ان کے مطابق، اوکیولس کے مالک پامر لوکی نے جان کارمیک کو ساتھ ملا کر ہزاروں ڈاکومنٹس چرائے کو کمپنی کو شدید نقصان پہنچایا۔ لہٰذا، ان کی کمپنی کو2 بلین ڈالربطور جرمانہ ادا کیا جائے۔ اس بارے میں جب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ زینی میکس کی طرف سے یہ دعویٰ اگست2015 میں سامنے آیا،جبکہ ان کی ڈیل مارچ 2014 میں کی گئی، اس سے قبل ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں