دھویں کی کالک سے بجلی

سائنسدانوں نے دھویں کی کالک سے بجلی پیدا کرنے مظاہرہ کیا ہے ۔یہ تجربات اتنے سادہ ہیں کہ کوئی بھی کر سکتا ہے بس اپنی مرضی کا ہائیڈروکاربن جلایئے اور شیشے کی ایک تہہ کو دھوئیں پر رکھیں یہاں تک کہ وہ پوری طرح کالک سے ڈھک جائے۔ اس کے بعد اسے ہوا میں کھلا چھوڑ دیں اورکچھ الیکٹروڈز کو اس کالک سے منسلک کر کے پانی میں چھوڑ دیں مسامدار کاربن کیپیلیر ی ایکشن کے تحت کچھ پانی اپنی جانب کھینچ لے گا اور جب پانی بخارات میں تبدیل ہوتا ہے تو بجلی پیدا ہوتی ہے۔بجلی پیدا ہونے کی حتمی وجہ ابھی معلوم نہیں ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ماہرین نے ایک بہت ہی ساد ہ نظام کے ذریعے بجلی پیدا ہونے کی تصیق کی ہے ۔بجلی پیدا ہونے کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے مثلاً اوسموسس ،حرارتی میلان یا کچھاورلیکن اس سسٹم کو بڑی مقدار میں بجلی کی پیداوار کے لیے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔کم کارکردگی کے باوجود یہ بجلی کم طاقت سے چلنے والے آلات کے لیے کافی ثابت ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں