آلو کی کاشت کا انوکھا طریقہ

انیسویں صدی میں یونان کے ایک گورنر نے اپنے ملک میں آلو متعارف کروائے ۔ شروع میں جب وہ متذبذب کسانوں کو آلو کی کاشت پر قائل نہ کر سکا تو اس نے آلوؤں کے ڈھیر لگا کر ان پر پہرہ لگا دیا جس سے لوگوں میں آلوؤں کی اہمیت کا احساس اجاگر ہو ا اور انہو ں نے آلوؤں کو چوری کر کے ان کی کاشت کاری کا آغاز کیا۔ کاؤنٹ اوانس کیپوڈِسٹریاس(IoannisKapodistrias) ایک یونانی سیاستدان تھا جس نے روسی سلطنت میں بطور وزیرِ خارجہ خدمات سر انجام دیں۔وہ یورپ کے ممتاز سیاستدانوں اور سفیروں میں سے ایک تھا۔ یورپی سیاست اور سفارت کاریہ میں ایک طویل مدت گزارنے کے بعد وہ آزاد یونان کا پہلا سربراہ منتخب ہوا اسے یونان کی آزادی اور جدید یونان کا بانی قرار دیا جاتاہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں