پرنٹرسےتیار کیا گیادنیا کاسب سے پہلاپل

آئیے سپین میں میڈرڈ کے جنوب میں الکوبینڈاس( Alcobendas) کے ایک پارک میں 1 بنے دنیا کے سب سے پہلے تھری ڈی پرینٹڈ (Three D Printinted ) پل کا نظارہ کیجیے جس کا افتتاح14 دسمبر کو کیا گیا۔ پیدل افراد کے لیے بنایا گیا یہ پل 40فٹ طویل ہے اور آٹھ حصوں پر مشتمل ہے ہر حصہ کنکریٹ پاؤڈر اور تھرمو پلاسٹک پولی پروپائیلین (thermoplastic polypropylene)کی تہوں سے مل کر بنا ہے تھری ڈی پرنٹنگ کا یہ عمل ایک باریک تہہ سے شروعہوتا ہے جو پرنٹر کی سینکڑوں نوزلوں سے پچھائی جاتی ہے اس تہہ میں ایسا مواد استعمال کیا جاتا ہے جو سیمنٹ کی طرح آپس میں جڑ سکے اور پھر تہہ در تہہ اس عمل کو دہرایا جاتا ہے یہاں تک کہ مطلوبہ شکل کااسٹرکچر تیار ہو جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں