پانچ گھنٹے کا سفر اب صرف آدھے گھنٹے میں

جنوبی کوریا نے آواز کی رفتار کے سے چلنے والی ایسی ٹرین بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے پانچ گھنٹوں کا سفر آدھے گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔کوریا کے ریلوے کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہمستقبل قریب میں وہ انتہائی تیز ترین رفتار والی ایسی ٹرین بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جوہلکے پریشر والی ایک شاہکار طرزپر بنی ہوئی ٹیوب میں بجلی کی سی تیزی سے دوڑے گی۔ اپنے تمام تر وسائل اس منصوبے پر لگا کرجنوبی کوریا میگ لیو( maglev)نامی سسٹم جس میں برقی مقناطیسیت کو ٹرین کو ہوا میں تیرانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے پر بھی برتری لے جانا چاہتا ہے، اگرچہ اس سسٹم سے رگڑ کی قوت کافی کم ہو جاتی ہے مگر سب سے بڑی ہوا کی رگڑ ویسے ہی رہتی ہے چنانچہ ایک ہلکے پریشر والی ٹیوب بنا کر ٹرین اس میں چلانے سے اسے انتہائی سبک رفتار بنایا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں