وہ مہارتیں جن میں روبوٹ کبھی انسان کو ہرا نہیں سکتے

اب ہر کام کے لیے روبورٹ تیار کیے جا رہے ہیں لیکن کچھ کام آج بھی آپ ان سے پہتر کر سکتے ہیں جیسے کہ نئے انداز اور رحجانات کا اندازہ لگانا، منطقی استدلال،تخلیقی صلاحیتیں، بہت سے کارگزاروں میں تعاون،قدرتی زبان کی سوجھ بوجھ،سماجی اور جذباتی کیفیتوں کا ادراک اور ان کا جواب اور مختلف اقسامکے ماحول کے مطابق عمل لیکن میکنزی (McKinsey)کی ایک نئی رپورٹ میں چار ایسی صلاحیتوں کا ذکر ہے جس میں ربورٹ ہمارے ہم پلہ ہیں اور پانچ ایسی صلاحیتیں جن میں وہ ہم سے بازی لے گئے ہیں وہ چار صلاحیتیں یہ ہیں
:1محسوس کر کے استدلال کرنایعنی بیرونی سینسرو ں کے ذریعے سے پیچیدہ بیرونی حالات کے بارے میں خودبخودمعلومات اکٹھی کر کے نتیجہ نکالنا
:2 ماحصل کا بیان یعنی قدرتی زبان کے علاوہ دوسرے واسطوں سے نتائج کو پیش کرنا
:3 قدرتی زبان میں بات چیت یعنی پیغامات کو قدرتی زبان اور اشاروں سے بیا ن کرنا
:4بہتر میکانی مہارت یعنی چیزوں کو مہارت اور عمدگی سے حسبِ منشاء سنبھالنا
میکنزی کہتا ہے کہ دنیا بھر کی آدھے کے قریب سرگرمیاں خودکار بنائی جا سکتی ہیں اس کے چارٹ میں پانچ ایسی صلاحیتیں جن میں روبورٹ انسانوں پر سبقت لے گئے ہیں
:1 پہلے سے متعین کردہ ضابطوں کا ادراک
:2مختلف پابندیوں کے تحت اہداف کوبہتر بنانے کی منصوبہ بندی
:3معلومات کے سمندر میں سے متعلقہ معلومات کا حصول
:4مختلف چیزوں کوکثیرالجہتی موٹرز کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت دینا
:5مختلف حالات میں خود سے سمت کا تعین کرنا

اپنا تبصرہ بھیجیں