سیٹیوں کی زبان کی دوبارہ بحالی کی سرکاری سطح پرکوششیں

سلبو گومیرو(Silbo Gomero) جزائرِ کینری میں سے ایک جزیرے پر سیٹیوں پر مبنی ایک ایسی زبان ہے جسے جزیرے کے تمام باشندے سمجھتے ہیں ۔اس زبان کے بنانے کی وجہ یہ تھی کہ لوگ طویل فاصلے یعنی کہ 5کلومیٹر تک گہری گھاٹیوں اور تنگ وادیوں سے بھی پیغام رسانی کر سکیں۔ اسکے پُر شور ہونے کی وجہ سے اسے عموماً عوامی اعلانات جو کسی تقریب کی دعوت عام سے لے کر مشاورتی اعلانات تک کچھ بھی ہو سکتے تھے کی نشرو اشاعت کے لیے استعمال کیا جاتا تھایہ ہسپانوی زبان کی سیٹیوں میں تبدیل شدہ شکل ہے کیونکہ یہ ہسپانوی زبان کے صوتی زیروبم کو سیٹیوں کی شکل میں نقل کرتی ہے۔اس زبان کو یونیسکو کی جانب سے 2009میں صوتی اورسمجھ میں نہ آنے والے انسانی ورثے کا شاہکار(Masterpiece of the Oral and Intangible Heritage of Humanity )قرار دیا جا چکا ہے۔ مختلف تجزیاتی مطالعوں کے مطابق یہ زبان 2سے 4 واولز(Vowels) اور 4 سے 10کانسونینٹس(Consonants)پر مشتمل ہے اور ہسپانوی زبان کی سیٹیوں والی شکل ہے۔گزرتے وقت اور تیز ترین ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں یہ زبان اپنی افادیت کھو رہی تھی مگر اب دوبارہ سے سرکاری سطح پر اس کے ا حیاء کی کوششیں شروع ہوئی ہیں۔اور سکولوں اور ثقافتی مراکز پر اس زبان کی ترویج کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اسے کافی بحالی نصیب ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں