تعارف

دنیا کے ہجوم میں اپنا وجود تلاشنے کی راہ پر یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے اس یقین کے ساتھ کہ علم وعمل ہی تبدیلی کا راستہ ہے۔کہ عقلمند وہ نہیں جو زمانے کی شناخت رکھتا ہو بلکہ وہ جوخودکی پہچان رکھتا ہو۔یہ اندھیرے کا سفر ہے روشنی کی طرف، پستی سے بلندی کی طرف، گمنامی سے آگاہی کی طرف، بکھرے ہجوم کی پیشرفت ترتیب کی جانب،مسائل سے حل کی جانب،وحشت سے ثقافت تک،شعور سے لاشعور تک اور لاشعور سے حقیقت تک۔

ہمارا مشن ہے کردارو عمل کو پرکھنے کے ایک معیار تک رسائی جو صیح وغلط کی شناخت کر سکے اور الجھن اور سلجھن میں فرق کرسکے۔اپنے ارد گرد بکھری زندگی پر غور کریں تو محض آوازوں کا ایک ہجوم سنائی دیتا ہے جہاں اپنی آواز بھی خود تک نہیں پہنچ پاتی۔یہ معاشرہ نہیں چہروں کا وہ جنگل ہے جہاں داخل ہونیوالے کی شناخت ہی کھو جاتی ہے۔کیاکبھی آپ نے سوچاہے کہ ایک قوم محض بھِیڑ کیوں رہ گئی ہے؟آج ہمارے کردار پست اور آوازیں بلند کیوں ہیں؟ ہم نے یہ کیسے طے کر لیا کہ اپنی بہتری کی جانب اٹھنے والا ہر قدم کسی کی عزتِ نفس اور انا کو روند کر ہی گزرتا ہے؟بے رحمی ،بے علمی ،بے عملی اور بدنظمی کے یہ اصول ہمارے نصاب کا حصہ کیوں بن گئے؟

Aqalmand.com کے ذریعے ہم ملک وقوم کی بھلائی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں کہ کبھی کبھی آتشِ نمرود کو بجھانے کے لئے ننھے ابابیل کی چونچ میں دبے پانی کے ایک حقیر سے قطرے کی اہمیت بھی زندگی سے کم نہیں ہوتی۔